چھتیس گڑھ: 24 گھنٹے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ڈیڑھ گنا سے زیادہ کا اضافہ

محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست میں کل کے مقابلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریباً ڈیڑھ گنا سے زیادہ نئے مریض پائے گئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

رائے پور: چھتیس گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ڈیڑھ گنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں ریکارڈ 1059 نئے کورونا سے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تین متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست میں کل کے مقابلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً ڈیڑھ گنا سے زیادہ نئے کورونا مریض پائے گئے ہیں۔ راجدھانی رائے پور میں سب سے زیادہ 343 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ جب کہ بلاسپور میں 159، رائے گڑھ میں 141، درگ میں 89، کوربا میں 73، سکما میں 46، راج ناندگاؤں میں 44، جش پور میں 32 اور جانجگیر میں 24 مریض ملے ہیں۔ اس دوران بلاس پور میں دو اوررائے گڑھ میں ایک مریض کی موت ہوگئی۔


ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2977 ہو گئی ہے۔ اس دوران 21 مریضوں کو اسپتال اور ہوم آئسولیشن سے فارغ کر دیا گیا۔ اس مدت کے دوران ریاست میں 35 ہزار 705 نمونوں کی جانچ کی گئی، اس کے ساتھ ہی ریاست میں پازیٹیوٹی کی اوسط شرح 2.97 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔