دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیاں ہندوستان کے لیے باعث تشویش: راج ناتھ

راج ناتھ سنگھ نے کہا ’’آج دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور تجارتی تعلقات مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں، ظاہر ہے کہ ہمارا ملک بھی ان پیش رفتوں سے بچا نہیں رہ سکتا۔‘‘

راج ناتھ سنگھ، تصویر یو این آئی
راج ناتھ سنگھ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

چنئی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ دنیا میں بہت تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور تجارتی تعلقات مسلسل اتار چڑھاؤ آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی دیگر ملک سے آنے والی آئندہ خبروں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ آج یہاں انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی ) جنگی جہاز گروہ کو سمندری بیڑے میں شامل کرنے پر انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی تبدیلیاں اکثر ہندوستان کے لیے تشویش کا باعث بن جاتی ہیں۔ بحیثیت ایک قوم ہمیں دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال اور اتار چڑھاؤ کے درمیان اپنے حوصلے بلند رکھنے چاہئیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ’’آج دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور تجارتی تعلقات مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔ دوسرے ملک سے آنے والی خبروں کے بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ ظاہر ہے کہ ہمارا ملک بھی ان پیش رفتوں سے بچا نہیں رہ سکتا۔


راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بحر ہند کا خطہ، جہاں دنیا کے دو تہائی سے زیادہ تیل کی شپ منٹ ہو رہی ہے، آج کی بدلتی دنیا یقینی طور پر ان شعبوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔ لہذا ہمیں ہر وقت چوکس رہنے کی ضرورت ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی تبدیلیاں اکثر ہندوستان کے لیے تشویش کا باعث بن جاتی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا ’’ہمیں بحیثیت ایک قوم دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال اور اتار چڑھاؤ کے اس دور میں اپنے سرحدی محافظوں کے حوصلے بلند رکھنے چاہئیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ مشکل وقت ہمیں مواقع بھی فراہم کرتا ہے جس سے ہمیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔


راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ عالمی سلامتی کی وجوہات، سرحدی تنازعات اور سمندری غلبے کی وجہ سے، دنیا بھر کے ممالک اپنی فوجی طاقت کو جدید اور مضبوط بنانے کی طرف گامزن ہیں۔ ہر ملک میں فوجی ساز و سامان کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ بہت سی رپورٹوں کے مطابق، اگلے ایک یا دو سالوں میں یعنی 2023 تک، دنیا بھر میں سیکورٹی پر خرچ 2.1 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر ممالک کے پاس اس سطح پر ایک سال کا مکمل بجٹ بھی نہیں ہے۔ اگلے پانچ سالوں میں اس میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔