طالب علمی کے دور میں سادھو بننا چاہتے تھے چندرناتھ، پھر سیاست میں سویندو ادھیکاری کے سب سے خاص کیسے بنے؟

چندرناتھ نے ہندوستانی فضائیہ میں تقریباً 18 سالوں تک خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد 2019 سے سویندو ادھیکاری کے کل وقتی ساتھی اور ذاتی معاون کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>سویندو ادھیکاری اور&nbsp;چندرناتھ رتھ</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

بی جے پی لیڈر سویندو ادھیکاری کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) چندرناتھ رتھ کو قتل کر دیا گیا ہے۔ وہ طویل عرصہ سے سویندو ادھیکاری کے پی اے کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی وہ سویندو ادھیکاری کے خصوصی معاون بھی تھے۔ گزشتہ 7 سالوں سے سویندو ادھیکاری کے مصروف سیاسی پروگراموں کو منظم کرنے سے لے کر فائلوں کو بنائے رکھنے اور ان کے فون کا جواب دینے تک ہر ذمہ داری کو بخبوی نبھا رہے تھے۔

42 سالہ چندرناتھ رتھ ہندوستانی فضائیہ کے سابق فوجی تھے۔ وہ سویندو ادھیکاری کے آبائی ضلع مشرقی میدینی پور کے رہنے والے تھے۔ ان کا خاندان طویل عرصہ تک ادھیکاری کے خاندان سے جڑا رہا ہے۔ یہاں تک کہ تب بھی جب ادھیکاری ترنمول کانگریس سے منسلک تھے۔ سویندو ادھیکاری نے 2021 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخاب سے قبل بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ چندرناتھ کے خاندان کا دعویٰ ہے کہ اپنے طالب علمی کے دور سے ہی وہ روحانیت کی طرف مائل تھے۔ انہوں نے ایک بار ’بھکشو‘ بننے کی بھی خواہش ظاہر کی تھی۔


چندرناتھ نے ہندوستانی فضائیہ میں تقریباً 18 سالوں تک خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد 2019 سے سویندو ادھیکاری کے کل وقتی ساتھی اور ذاتی معاون کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس دوران ادھیکاری 2016 سے 2021 کے درمیان مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کی دوسری مدت کار کے دوران ریاستی کابینہ کے رکن تھے۔ 2021 میں نندی گرام اسمبلی حلقہ سے ادھیکاری نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو شکست دے دی تھی، اس کے بعد اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد بنے اور چندرناتھ رتھ کو اپنے پی اے کے طور پر برقرار رکھا۔

رواں سال اسمبلی انتخاب سے قبل میڈیا اور ادھیکاری کے قریبی لوگوں کے درمیان یہ بات چل رہی تھی کہ اگر مغربی بنگال میں بی جے پی اقتدار میں آتی ہے اور سویندو ادھیکاری ریاست کے وزیر اعلیٰ بنتے ہیں تو چندرناتھ نئے وزیر اعلیٰ کے ایگزیکٹیو اسسٹنٹ ہوں گے۔ لیکن اس سے قبل ہی ان کا انتقال ہو گیا۔ قابل ذکر ہے کہ رواں بنگال اسملبی انتخاب میں بی جے پی نے شاندار جیت حاصل کی۔ سویندو ادھیکاری نے جنوبی کولکاتہ کے بھوانی پور سے ممتا بنرجی کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ اپنے آبائی شہر نندی گرام سے بھی جیت درج کی ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔