چندرابابو کی پیشگی ضمانت کامعاملہ، اے پی ہائی کورٹ میں سماعت جمعہ تک ملتوی

آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے انر رنگ روڈ کیس میں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو کی طرف سے دائر پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: آندھراپردیش ہائی کورٹ نے انر رنگ روڈ کیس میں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو کی طرف سے دائر پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

قبل ازیں اس معاملہ میں وکلاء نے اپنے دلائل پیش کئے۔ سی آئی ڈی کے وکیل کل دلائل پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی نے چندرابابو کے خلاف آئی آر آر الائنمنٹ میں بے ضابطگیوں کا معاملہ درج کیا تھا۔ اس پر چندرا بابو پیشگی ضمانت کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔