ڈینگی کی صورتحال سےنمٹنے کے لیے 9 ریاستوں میں بھیجی گئی مرکزی ٹیمیں

مرکزی حکومت نے ڈینگی بخار کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہریانہ، اتر پردیش، تمل ناڈو سمیت نو ریاستوں میں مرکزی ٹیمیں روانہ کی ہیں

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ڈینگی بخار کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہریانہ، اتر پردیش، تمل ناڈو سمیت نو ریاستوں میں مرکزی ٹیمیں روانہ کی ہیں، جو متعلقہ حکومتوں اورمقامی انتظامیہ کو صوتحال سےنمٹنے میں مدد کریں گی مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ ڈینگی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے مرکز نے اعلیٰ سطحی ٹیمیں 9 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے فوری طور پر روانہ کی ہی یہ مرکزی ٹیمیں ڈینگی کے موثر کنٹرول اور منیجمنٹ میں صحت عامہ کے اقدامات میں معاونت کریں گی۔

وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ یکم نومبر کو ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلائی گئی میٹنگ کے دوران صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ منڈویہ کی ہدایت پر لیا گیا ہے۔ ہریانہ، کیرالہ، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو، اتر پردیش، اتراکھنڈ، دہلی اور جموں و کشمیر میں ڈینگی کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔


اس کے علاوہ منڈویہ نے جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ڈینگی کے کیسز زیادہ سامنے آ رہے ہیں، وہاں فوری طور پر امداد پہنچانے کو کہا ہے۔ ملک بھر کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ڈینگی کے مجموعی 1,16,991 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */