مودی نے مفت راشن اسکیم کو اگلے پانچ سال تک بڑھانے کا اعلان کیا

وزیر اعظم مودی  نے کہا کہ  دکان چلانے کے لیے ایک نیا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ غریبوں کو بانٹنے اور آپس میں لڑانے کا کھیل شروع ہو رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پردھان منتری انا یوجنا کے تحت مفت راشن اسکیم کو اگلے پانچ سال تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود ان کی پہلی ترجیح ہے۔ آج ایک بڑی انتخابی میٹنگ میں اس کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ 80 کروڑ غریبوں کو مفت راشن دینے کی یہ اسکیم دسمبر کے مہینے میں ختم ہو رہی تھی لیکن اب اسے پانچ سال تک بڑھایا جائے گا۔ یہ محض انتخابی اعلان نہیں ہے بلکہ یہ مودی کی گارنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت روزی روٹی کمانے کے لیے گھروں سے دور جانے والوں کوبھی ون نیشن ون راشن کارڈ کے ذریعے ملک بھر میں اناج حاصل کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

انہوں نے مردم شماری کے سلسلے میں کانگریس کا نام لیے بغیر اس پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ سب سے بڑی ذات غریب ہے جس کے لیے ان کی حکومت نے تمام اسکیمیں شروع کی ہیں۔ انہیں ڈرلگ گیا ہے کہ اگر غریب اکٹھے ہوگئے اور ان کی طاقت بن گئی تو ان کا کیا بنے گا۔ دکان چلانے کے لیے ایک نیا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ غریبوں کو بانٹنے اور آپس میں لڑانے کا کھیل شروع ہو رہا ہے۔ غریبوں کے اتحاد کو توڑنے کی نئی سازشیں رچی جا رہی ہیں، ذات پات کا زہر ملایا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ متحد ہو کر اس سازش کو ناکام کریں ۔


او بی سی زمرے کا عظیم خیر خواہ بتاتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے او بی سی کمیشن کو آئینی درجہ دیا۔ میڈیکل کالجوں میں او بی سی ریزرویشن دیا گیا، ان کی حکومت میں سب سے زیادہ او بی سی وزراء ہیں، پھر بھی کانگریس والے پانی پی پی کر گالیاں دیتے ہیں۔ ذات پات سے نفرت ہے تو وہ اس کے لیے پوری او بی سی برادری کو کیوں گالی دیتے ہیں؟او بی سی کو گالی دینابندکرنا چاہیے۔

مسٹر مودی نے رائے پور میں ای ڈی کے چھاپے اور نقدی کی برآمدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ رقم سٹے بازوں کی ہے۔ میڈیا میں یہ بات آرہی ہے کہ یہ ان تک پہنچ رہا ہے۔ پھر بھیڑ سے پوچھا کب تک اور جواب آیا بھوپیش بگھیل۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بتائیں کہ دبئی میں بیٹھے سٹے باز وں سے ان کے کیا تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے وزیر اعلیٰ بوکھلائے ہوئے ہیں، ان کے لوگ پیغامات دے رہے ہیں کہ بی جے پی والوں سے پیسے وصول کیے جائیں گے۔ دھمکیاں دے رہے ہیں ،ہاں تم کس کو ڈرا رہے ہو۔ عوام سب کچھ جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس والے دن بھر مودی کو گالی دیتے ہیں، بھوپیش بگھیل تو مرکزی ایجنسیوں اور سیکورٹی فورسز کو بھی گالی دیتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔