معیشت کے لئے 6.28لاکھ کروڑ روپے کا پیکج

حکومت صحت، سیاحت، زراعت اور روزگار کے شعبہ میں 6.28لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ حکومت نے نئی اصلاحات اور رعایتوں کا اعلان بھی کیا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی فائل تصویر یو این آئی
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کوروناکی وبا کی وجہ سے سست پڑ رہی معیشت کو رفتار دینے کے لئے صحت، سیاحت، زراعت اور روزگار کے شعبہ میں 6.28لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور نئی اصلاحات اور رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے پریس کانفرنس میں آٹھ راحتی اقدمات کا اعلان کیا۔

نرملا سیتارمن نے کہاکہ ان اقدامات سے معیشت کو مضبوطی ملے گی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کی وبا کے خلاف لڑائی میں ہندستانی معیشت کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے 6,28,993کروڑ روپے کا مراعاتی پیکج دیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر بھی موجود تھے۔


وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت کورونا کی وبا سے نٹپنے کے لے صحت کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کرے گی۔ اس کے لئے بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ملک کے درمیانہ سطح کے شہروں میں طبی ڈھانچہ کو مضبوط کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے 1.1لاکھ کروڑ روپے کا فنڈ ’کریڈٹ گارنٹی یوجنا‘ کے لئے مختص کیا ہے۔ کووڈ سے متاثرہ علاقوں کو اس سے مد د ملے گی۔آٹھ بڑے شہروں کو چھوڑ کر دوسرے شہروں میں صحت کے بنیادی ڈھانچہ کے لئے حکومت پچاس ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ اس کے تحت حکومت کم سود پر قرض دستیاب کرائے گی۔ اسکیم کے تحت 100کروڑ روپے کا زیادہ سے زیادہ قرض ہوگا۔ اس قرض پر حکومت کی گارنٹی بھی ہوگی۔ بجلی شعبہ میں 3.03لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */