سی بی ایس ای کی بڑی کارروائی! اب اپنے ہی سرور پر دوبارہ کاپیوں کی جانچ کرے گا بورڈ، متنازعہ کمپنی کو کہا خیر باد

سی بی ایس ای کی تازہ بڑی کارروائی کے بعد طلبا کا پورا ڈیٹا اب سیدھے بورڈ کے اپنے زیر کنٹرول انفراسٹرکچر اور سرور پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ رازداری سے کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔

سی بی ایس ای، تصویر آئی اے این ایس
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) 12ویں کے طلبا کے لیے بڑی اور راحت کی خبر ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے تکنیکی اور سیکورٹی وجوہات سے التویٰ کا شکار سی بی ایس ای کے ری-ایویلویشن پورٹل کو آخر کار ملک کے سب سے معروف ادارہ آئی آئی ٹی سے حتمی سیکورٹی کلیئرنس مل گئی ہے۔ آئی آئی ٹی کی ٹیموں نے سیکورٹی ٹیسٹنگ کا آخری راؤنڈ پورا کر کے پورٹل کو ’ہری جھنڈی‘ دے دی ہے۔ جس کے بعد اب طلبا کی جوابی کاپیوں کی دوبارہ جانچ کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔

’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق بورڈ کے ڈیجیٹل سسٹم میں کئی سیکورٹی خامیاں پائی گئی تھیں جس کی وجہ سے اس پورٹل کو لائیو کرنے میں تاخیر ہو رہی تھی۔ ڈیٹا لیک کا خطرہ دیکھتے ہوئے سی بی ایس ای نے اس بار بڑا قدم اٹھایا ہے اور تنازعات میں رہی تھرڈ پارٹی کمپنی ’کوئمپٹ ایجوٹیک‘ کا پلیٹ فارم استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلبا کا پورا ڈیٹا اب سیدھے سی بی ایس ای کے اپنے زیر کنٹرول انفراسٹرکچر اور سرور پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ رازداری سے کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔


اس پورٹل کو محفوظ بنانے کے لیے آئی آئی ٹی نے انوکھا ’ریڈ ٹیم-بلو ٹیم‘ فارمولہ اختیار کیا ہے۔ اس میں ’بلو ٹیم‘ (سی بی ایس ای کے اوریجنل ڈیولپرس، آئی آئی ٹی مدراس اور ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کے ماہرین) کا کام سسٹم کی خامیوں کو ٹھیک کرنا تھا، وہیں ’ریڈ ٹیم‘ (آئی آئی ٹی کانپور کے ماہرین) لگاتار سسٹم میں نقب زنی اور خامیاں تلاش کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ آخری ٹیسٹنگ میں جب ریڈ ٹیم کو کوئی بڑی خامی نہیں ملی تب اس پورٹل کو ہری جھنڈی دے دی گئی۔ حالانکہ آئی آئی ٹی کی ٹیمیں بھی تیار رہیں گی جس سے کام کے دوران کسی نئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔