پی این بی گھوٹالہ: نیرو مودی اور میہل چکوسی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

پنجاب نیشنل بینک (پی این بی )کے ساتھ 13 ہزار کروڑ رپے کی دھوکہ دہی کرنے کے ملزم نیرو مودی اور میہل چوکسی کے خلاف سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پی این بی گھوٹالے کا انکشاف ہونے کے بعدسے ہی نیرو مودی اور میہل چوکسی ملک سے فرار ہیں۔ گزشتہ مہینے اسپیشل پریوینشن آف منی لانڈرنگایکٹ کورٹ نے بھی ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔

ہیرا تاجر نیرو مودی پر الزام ہے کہ پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ اس نے تقریبا 13 ہزار کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کو انجام دیا اور اس کے بعد ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ الزام ہے کہ نیرو مودی اور میہل چوکسی نے ممبئی واقع پی این بی کی بریڈی ہاؤس شاخ کے ملازمین کے ساتھ مل کر اس گھوٹالے کو انجام دیا اور فرضی لیٹر آف انڈر ٹیکنگ کے ذریعہ بینک کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا۔

اس معاملہ میں اہم طور سے سی بی آئی اور ای ڈی کی طرف سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ابھی تک پی این بی کے سابق ڈپٹی منیجر گوکل ناتھ شیٹی کے علاوہ نیرو مودی اور میہل چوکسی کی کمپنیوں کے متعدد افسران اور اہلکار گرفتار ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */