تلنگانہ کے وزیر پر رقم کی پیشکش کا الزام

پولیس کے ذرائع کے مطابق محترمہ راٹھور محبوب آباد ضلع کے کونگراگیدار گاؤں میں بھارت راشٹرا سمیتی  کے امیدوار شنکر نائک کی حمایت میں مہم چلا رہی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>
i

تلنگانہ میں انتخابی سرگرمیوں سے پورا ماحول گرم ہے ایسے میں اب تلنگانہ پولیس نے خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر ستیہ وتی راٹھور کے خلاف ریاست میں 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران خواتین کو مبینہ طور پر رقم کی پیشکش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

یو این آئی کی خبر کے مطابق پولیس کے ذرائع کے مطابق محترمہ راٹھور محبوب آباد ضلع کے کونگراگیدار گاؤں میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے امیدوار شنکر نائک کی حمایت میں مہم چلا رہی تھیں۔ دریں اثنا، ان پر 'منگلا ھارتھی' کی رسم میں حصہ لینے والی خواتین کو 4000 روپے کی پیشکش کرنے کا الزام ہے۔


فلائنگ اسکواڈ ٹیم (ایف کیو ٹی) کی طرف سے درج شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے، گڈور پولیس نے محترمہ راٹھوڈ کے خلاف انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کے الزام میں دفعہ 188 کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند کی 171-ای اور 171-ایچ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔