13 ممالک میں کہرام مچانے کے لیے تیار ہے طوفان ’ارنب‘

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بیان جاری کر کہا ہے کہ مختلف سمندروں پر بننے والے مداراتی طوفانوں کا نام متعلقہ ریجنل اسپیشلائزڈ موسم سائنس سنٹر اور ریجن ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سنٹر کے ذریعہ رکھا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ایک طرف کورونا وائرس کی وبا پوری دنیا میں اپنا قہر برپا کیے ہوئے ہے، اور دوسری طرف دنیا کے 13 ممالک پر موسم کی بڑی آفت آنے والی ہے۔ ہندوستان سمیت دنیا کے 13 ممالک کی طرف ایک خطرناک طوفان تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے ان سبھی طوفانوں کے نام جاری کیے گئے ہیں۔ طوفان کے ان ناموں سے ایک نام 'ارنب' بھی ہے جو آنے والے دنوں میں تباہی مچا سکتا ہے۔

طوفانوں کے نام پر مبنی جو فہرست جاری کی گئی ہے اس میں سبھی 13 ملکوں کے لیے 13 طوفانوں کے نام شامل ہیں۔ ہندوستان کے نام میں گتی، تیز، سراسو، آگ، ویوم، جھار، پروباہو، نیر، پرونجن، گھنّی، انبد، جلدھی اور ویگ شامل ہیں، جب کہ طوفانوں کے کچھ بنگلہ دیشی نام نسارگا، بپرجوئے، ارنب اور اُپکل ہیں۔


ہندوستانی محکمہ موسمیات 13 رکن ممالک کو طوفان اور طوفان کی رفتار سے جڑے مشورے دینے والے 6 ریجنل اسپیشلائزڈ موسم سائنس سنٹر میں سے ایک ہے۔ اس میں بنگلہ دیش، ہندوستان، ایران، مالدیپ، میانمار، عمان، پاکستان، قطر، سعودی عرب، سری لنکا، تھائی لینڈ، یو اے ای اور یمن شامل ہیں۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بیان جاری کر کہا ہے کہ "مختلف سمندروں پر بننے والے مداراتی طوفانوں کا نام متعلقہ ریجنل اسپیشلائزڈ موسم سائنس سنٹر اور ریجن ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سنٹر کے ذریعہ رکھے گئے ہیں۔" آئی ایم ڈی نے مزید کہا کہ "خلیج بنگال اور بحر عرب سمیت شمالی بحر ہند کے لیے مداراتی طوفانوں کے نام ایک پیمانہ پر عمل کرتے ہوئے نئی دہلی واقع ریجنل ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سنٹر نے فراہم کرائے ہیں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Apr 2020, 3:11 PM