اتراکھنڈ: مسوری میں کار حادثہ، ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد ہلاک

آج صبح نین باغ کے ستاسو پل کے قریب ایک کار بے قابو ہوکر 300 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ کار میں سوار تمام لوگ ایک ہی کنبہ کے ہیں جو دہرا دون سے لاکھا منڈل کی جانب جا رہے تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دہرادون: اتراکھنڈ کے ضلع ٹہری میں مسوری کے پاس نین باغ ستاسو پل کے قریب منگل کی صبح ایک کار کھائی میں گر کر تباہ ہو گئی، جس میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولس اور انتظامیہ کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ دونوں زخمیوں کو ہیلی كاپٹر کے ذریعہ دہرادون کے جالی گرانٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صبح نین باغ کے ستاسو پل کے قریب ایک کار بے قابو ہوکر 300 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ کار میں سوار تمام لوگ ایک ہی کنبہ کے ہیں جو دہرا دون سے لاکھا منڈل کی جانب جا رہے تھے، لیکن کار اچانک بے قابو ہوگئی اور گہری کھائی میں جا گری، اس حادثہ میں کار کے پرخچے اڑ گئے۔


مرنے والوں کی شناخت بابو رام گوڑ (46)، ان کی اہلیہ درشنی دیوی (45) ان کے بیٹے ہیپی (17) تلك رام کی اہلیہ رینا (28) اور ان کی ڈیڑھ سال کی بچی شان شامل ہیں۔ یہ سبھی لاکھ منڈل کے رہنے والے تھے۔ اس حادثہ میں زخمی لوگوں میں مهیمانند کے بیٹے انکش (20) اور بشمبھر کی اہلیہ ببيتا (30) شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Oct 2019, 6:02 PM