آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار کی گرفتاری پر روک کوختم کرنے کا کلکتہ ہائی کورٹ کا فیصلہ

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے سابق کمشنر راجیو کمار کی گرفتاری پر روک کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ اگر سی بی آئی ضرورت محسوس کرے تو راجیو کمار کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے سابق کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کی گرفتاری پر روک کو ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سی بی آئی ضرورت محسوس کرے گی توراجیو کمار کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔

جج نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر جانچ ایجنسی قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرتی ہے تو عدالت کام میں مداخلت نہیں کرے گی۔سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے راجیو کمار کی گرفتاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔تاہم انہوں نے راجیو کمار کی گرفتاری سے متعلق کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔راجیو کمار کی گرفتاری پر جمعہ کو ختم ہوجائے گی۔


اس سوال پر کہ کیا راجیو کمار یک رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ میں اپیل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملے میں سپریم کورٹ کے علاوہ کہیں پر بھی اپیل نہیں کی جاسکتی ہے۔ خیال رہے کہ 30مئی کو کلکتہ ہائی کورٹ کی ویکیشن بنچ نے راجیو کمار کی گرفتاری پر روک لگادیا تھا۔

راجیو کمار کے وکیل نے عدالت میں الزام عاید کیا تھا کہ سی بی آئی سیاسی بنیاد پر آئی پی ایس آفیسر کو سیاسی بنیاد پر پریشان کیا جارہا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر سی بی آئی چاہے گی تو راجیو کمار کو گرفتار کرسکتی ہے۔یہ فیصلہ ممتا بنرجی کیلئے مایوس کن ہے جنہوں نے راجیو کمار کو گرفتاری سے بچانے کیلئے ان کی رہائش گاہ تک پہنچ گئی تھی۔عدالت نے صحیح سمت میں فیصلہ کیا ہے۔اب سی بی آئی اپنے طور پر قدم اٹھانے کو تیار ہے۔


عدالت کے فیصلے پر ترنمول کانگریس کا کوئی تبصرہ اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔ مئی میں سی بی آئی نے راجیو کمار سے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں پوچھ تاچھ کی تھی۔شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ 2013میں سامنے آنے کے بعد ممتا بنرجی نے اس کی تحقیق کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی جس کے سربراہراجیو کمار تھے۔2014میں یہ کیس سی بی آئی کے حوالے سے قبل ایس آئی ٹی اس کیس کی جانچ کررہی تھی۔

24 ہزار روپے کے اس گھوٹالے میں ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈران بشمول سابق ریاستی وزیر مدن مترا، سابق راجیہ سبھا ممبر کنال گھوش، سابق ریاستی وزیر رجت مجمدارسابق راجیہ سبھا رکن سرنجے بوس جیل جاچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔