3 لوک سبھا اور 7 اسمبلی سیٹوں پر 23 جون کو ہونگے ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن کا اعلان

جن تین لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ان میں پنجاب کی سنگرور، یوپی کی رامپور اور اعظم گڑھ سیٹ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن
user

قومی آوازبیورو

الیکشن کمیشن نے تین لوک سبھا اور سات لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق 23 جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 26 جون کو ہوگی۔

جن تین لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ان میں پنجاب کی سنگرور، یوپی کی رامپور اور اعظم گڑھ سیٹ شامل ہیں۔ سنگرور سیٹ بھگونت مان کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد خالی ہوئی تھی، جب کہ رامپور سیٹ اعظم خان کے لوک سبھا رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں اعظم گڑھ سے اکھلیش یادو رکن پارلیمنٹ منتخؓ ہوئے تھے، لیکن انھوں نے اسمبلی انتخاب میں جیت کے بعد پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


جہاں تک اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کا سوال ہے، تو تریپورہ کی اگرتلہ، ٹاؤن بورڈووالی، سرما اور جبراج نگر اسمبلی سیٹ پر 23 جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دہلی کی راجندر نگر، جھارکھنڈ کی منداری اور آندھرا پردیش کی آتمکر اسمبلی سیٹ کے لیے بھی اسی تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ راجندر نگر سیٹ راگھو چڈھا کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی ہے۔ چڈھا نے راجیہ سبھا رکن منتخب ہونے کے بعد اس عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔