چاندنی چوک میں بیوپاری طبقے کا مدِت اگروال کو بھرپور حمایت دینے کا فیصلہ

چاندنی چوک اسمبلی حلقے میں کانگریس کے امیدوار مدت اگروال کو بیوپاری طبقے کی بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ مختلف علاقوں میں بیوپاریوں نے انہیں بھاری اکثریت سے جتانے کے عہد کا اظہار کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ&nbsp; پریس ریلیز</p></div>

تصویر بشکریہ پریس ریلیز

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: چاندنی چوک اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار مدت اگروال کو انتخابات میں مختلف طبقوں کی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس سے ان کے مخالفین کے حوصلے بری طرح ٹوٹ چکے ہیں۔ آج، منگل کو مدت اگروال نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ اپنے انتخابی حلقے کے مختلف علاقوں میں جاکر لوگوں سے رابطہ کیا اور ان سے حمایت طلب کی۔ اس دوران، انہوں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ انتخابات جیت کر اپنے علاقے کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

ایک پریس بیان کے مطابق، مدت اگروال کو آج چاندنی چوک کے مختلف علاقوں میں بیوپاری طبقے کی مکمل حمایت حاصل ہوئی۔ پرانی دہلی کے دریبا، کناری بازار، مسجد کھجور، کٹرا نیل، کوچہ برج ناتھ اور کوچہ گھاسی رام میں بیوپاریوں نے متعدد ملاقاتوں میں ایک آواز ہو کر ان کی بھرپور حمایت دینے کا فیصلہ کیا۔ مدت اگروال نے ان ملاقاتوں کے دوران علاقے کی ترقی کے لیے اپنے وژن اور حکومتی پالیسیوں سے لوگوں کو آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ انتخابات کے بعد علاقے کی مشکلات کو حل کریں گے۔


چاندنی چوک کے علاقوں سرائے توپخانہ، ایچ سی سین روڈ اور منالال دھرم شالہ چیراخانہ میں ہونے والی ملاقاتوں میں سینکڑوں بیوپاریوں نے ایک ساتھ فیصلہ کیا کہ وہ مدت اگروال کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ مختلف کاروباری تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی مدت اگروال کو یقین دلایا کہ ان کی جیت پکی ہے۔

مدت اگروال نے بیوپاریوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ خود بھی ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور بیوپاریوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد وہ بیوپاریوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔