لکھنؤ میں 'نیو یارک سٹی' پر چلا بلڈوزر!

لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ریاستی راجدھانی کے مضافات میں واقع کاکوری کے مودا گاؤں میں 45 بیگھہ اراضی پر تعمیر ہونے والی غیر قانونی کالونی 'نیو یارک سٹی' پر بلڈوزر چلا دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ریاستی راجدھانی کے مضافات میں واقع کاکوری کے مودا گاؤں میں 45 بیگھہ اراضی پر تعمیر ہونے والی غیر قانونی کالونی 'نیو یارک سٹی' پر بلڈوزر چلا دیا۔ ایل ڈی اے کے زونل افسر (زون 3) دیوانش ترویدی نے کہا کہ ٹاؤن شپ اتھارٹی کی طرف سے منظور شدہ لے آؤٹ کے بغیر تیار کی جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے نے پہلے بھی ڈویلپرز کو کارروائی کی تنبیہ کی تھی لیکن انہوں نے دوبارہ تعمیر شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں ایل ڈی اے نے گرانے کا حکم دیا۔ جمعرات کو ایل ڈی اے کی ایک ٹیم اسسٹنٹ انجینئر وائی پی سنگھ کی قیادت میں پہنچی اور پولیس کے ساتھ مل کر تعمیراتی کام کو منہدم کیا۔


دریں اثنا، ایل ڈی اے نے ویراج کھنڈ میں ایک اوپن ایئر ریسٹورنٹ کو بھی سیل کر دیا، کیونکہ یہ بغیر اجازت کے چل رہا تھا۔ عالم باغ، کاکوری اور کرشنا نگر میں پانچ دیگر غیر قانونی تعمیرات کو بھی سیل کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے کے وی سی اندرامنی ترپاٹھی نے کہا کہ ’’لوگوں کو کوئی بھی تعمیر شروع کرنے سے پہلے حکام سے مناسب منظوری لینی چاہیے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے ہفتہ کو گومتی نگر میں واقع اپنے ہیڈ آفس میں مختلف رہائشی اور تجارتی املاک کی رجسٹریشن کے لیے ایک کیمپ کا انعقاد کرے گا۔ ایل ڈی اے کے ایڈیشنل سکریٹری گیانیندر ورما نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت جائیدادوں کا رجسٹریشن ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔