بی جے پی کا سنکلپ پتر’ جھوٹ کا پلندہ‘:بی ایس پی

بی جے پی سنکلپ پر سنکلپ لے رہی ہے ،ریاست کو برباد کرنے کا سنکلپ، مذہب کی سیاست کرنے کا سنکلپ، نوجوانوں کوبے روزگار کرنے کا سنکلپ لیکن اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

بہوجن سماج پارٹی جو اپنا انتخابی منشور جاری نہیں کرتی لیکن وہ دیگر پارٹیوں کے منشور پر اپنا رد عمل ضرور ظاہر کرتی ہے۔بہوجن سماج پارٹی نے منگل کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی منشور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

بی ایس پی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے کہا کہ بی جے پی کا انتخابی منشور ریاست کو برباد کرنے والے جھوٹے وعدوں کا پلندہ ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر ایس پی کے منشور کی بھی تنقید کی اور کہا کہ ایس پی کا وعدہ اترپردیش میں جرائم کو بڑھاوا دینے کا وچن ہے۔بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور کا نام’لوک کلیان سنکلپ پتر۔2022اور ایس پی نے اپنے انتخابی منشور کا نام’وچن پتر‘دیا ہے۔


مسٹر مشرا نے کہا’سنکلپ پر سنکلپ لئے جارہے ہیں بی جے پی والے ریاست کو برباد کرنے کا سنکلپ، مذہب کی سیاست کرنے کا سنکلپ، نوجوانوں کوبے روزگار کرنے کا سنکلپ، آپس میں لڑانے کا سنکلپ، ہوا۔ہوائی و فرضی ترقی کے وعدوں کا سنکلپ، جھوٹے اشتہارات کا سنکلپ، اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔

ایس پی کے وچن پتر کے بارے میں مشرا نے کہا’یہ وچن پتر نہیں بول وچن پتر ہے۔ جس میں 134فسادات سے آگے کی فہرست بڑھانے کا وچن،مافیاوں کو شہہ دینے کا وچن، نظم ونسق کو منہدم کرنے کا وچن، غنڈہ گردی کو بڑھاوا دینے کا وچن، غریبوں و بے سہاروں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے کا وچن، دوسرے کے کام کو اپنا بتانے کا وچن ہے۔


انہوں نے کہا’ جھوٹ اور فریب تو سماج وادی پارٹی کی روایت ہے۔ عوام انہیں پہلے ہی ناکار چکی ہے۔ اب یہ کتنے بھی وچن دے دیں کوئی بھی ان کے چکر میں نہیں آئے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔