برازیل: اٹارنی جنرل کے دفتر نے سپریم کورٹ سے سابق صدر جائر بولسونارو کے خلاف تحقیقات کرنے کو کہا

پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ اٹارنی جنرل نے وفاقی سپریم کورٹ سے سابق صدر جائر بولسونارو کے خلاف کارروائی میں نمائندگی شامل کرنے کو کہا ہے۔

برازیل کے صدر جیر بولسونارو، تصویر آئی اے این ایس
برازیل کے صدر جیر بولسونارو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

برازیلیا: برازیل کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے ملک کی سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ وہ سابق صدر جائر بولسونارو کے خلاف فسادات بھڑکانے اور دارالحکومت برازیلیا میں عارضی طور پر سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرنے کی تحقیقات کرے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ اٹارنی جنرل نے وفاقی سپریم کورٹ سے سابق صدر جائر بولسونارو کے خلاف کارروائی میں نمائندگی شامل کرنے کو کہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کی درخواست اس حقیقت پر مبنی ہے کہ 10 جنوری کو جائر بولسنورو نے امریکہ سے سوشل میڈیا پر برازیل میں صدارتی انتخابات کے نتائج پر سوال اٹھانے والی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، حالانکہ اس ویڈیو کو کچھ لوگوں نے ایڈٹ کیا تھا جسے کچھ ہی دیر بعد ہٹا دیا گیا تھا۔


جائر بولسونارو اکتوبر میں برازیل کے صدارتی انتخابات میں ہار گئے تھے اور دسمبر کے آخر میں امریکہ چلے گئے تھے۔ جائر بولسنورو کے حامیوں نے 8 جنوری کو نیشنل کانگریس کی عمارت کے ساتھ ساتھ سرکاری صدارتی محلوں میں سے ایک پالاسیو ڈو پلانالٹو اور برازیلیا میں سپریم کورٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے اسی دن ان عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔ برازیل کی وفاقی پولیس نے بدھ کو کہا کہ حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے پر 1,840 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔