بی جے پی کی جیت ای وی ایم کی بدولت: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے ای وی ایم مشین پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ جو مشین کام نہیں کرتی ہے اس کو تبدیل کردیا جاتا ہے ایسے میں منصفانہ انتخاب ہونے کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شاندار کامیابی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ روپے کے بدولت اور ای وی ایم مشین کے ساتھ چھیڑ خانی کی بدولت جیت حاصل کی گئی ہے۔

حالیہ لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شکست کا جائزہ لینے کیلئے پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی ے کہا کہ ”ہم چاہتے ہیں کہ بیلٹ پیپر پر ووٹنگ کو واپس لایا جائے، ای وی ایم مشین ہم نہیں چاہتے ہیں۔ جمہوریت کو بچانے کے لئے ضروری ہے کہ بیلٹ پیپر کو واپس لایا جائے۔


لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن جماعتیں ای وی ایم مشین کی معتربیت پر سوال اٹھاتی رہی ہیں مگر ممتا بنرجی ہندوستان کی پہلی ایسی سیاست داں ہیں جنہوں نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت پر سوالیہ نشان لگائے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ہم ملک بھر میں ای وی ایم مشین کے خلاف مہم چلائیں گے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ امریکہ نے بھی ای وی ایم مشین سے دوری بنالی ہے۔ صرف دو فیصد مشین کا ویری فیکیشن کیا گیا ہے۔ 98 فیصد مشین کی جانچ نہیں ہوتی۔


ممتا بنرجی نے ای وی ایم مشین پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ جو مشین کام نہیں کرتی ہے اس کو تبدیل کردیا جاتا ہے ایسے میں منصفانہ انتخاب ہونے کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایک لاکھ مشین غائب ہیں۔ ای وی ایم مشین عوام کا فیصلہ نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔