کام چلانے کے لئے کرنی پڑتی ہے چوری، تنخواہ سے نہیں چلتا خرچ: بی جے پی رہنما

یوپی کے بستی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رہنما ہریش دویدی نے بدعنوانی کو لے کر منعقد میٹنگ کے دوران کہا کہ ایم پی کو 12 ملازمین کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن تنخواہ ٹیچر سے بھی کم، تو چوری تو کرنی ہی پڑے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخابات سے قبل اترپردیش میں اتحادیوں کے سبب بی جے پی پہلے ہی پریشان ہے، دوسری طرف بی جے پی ممبر پارلیمنٹ اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سوال اٹھا رہے ہیں، تازہ واقعہ بستی کے بی جے پی رہنما ہریش دویدی کا ہے جنہوں نے کہا کہ رہنماؤں کو موجودہ نظام میں کمی کے چلتے چوری کرنی پڑتی ہے۔

خبروں کے مطابق اتر پردیش کے بستی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رہنما ہریش دویدی نے بدعنوانی کو لے کر منعقد ایک میٹنگ کے دوران ایہ انکشاف کیا ہے، ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کی تنخواہ سے جڑے ایک سوال پر انہوں نے کہا، ’’ایم پی کو 12 ملازمین کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن تنخواہ سینئر پرائمری ٹیچر سے بھی کم ہے، تو چوری تو کرنی ہی پڑے گی۔

انہوں نے وزراء سیاستدانوں کے اخراجات کے بارے میں مزید کہا کہ تنخواہ سے کوئی ایم پی یا وزیر اپنا انتخابی حلقہ نہیں چلا سکتا، اس کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے دیگر اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔

خبروں کے مطابق بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے یہ جواب آڈیٹوریم میں موجود ایک نوجوان کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں دیا، اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر اور صدر اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی ديارام چودھری بھی موجود تھے، حالانکہ اس دوران بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے کیجریوال حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہلی کے تمام ممبر اسمبلی کے بھتے بڑھائیں جوکہ قابل تعریف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔