نابالغ سے عصمت دری معاملے میں بی جے پی رکن اسمبلی رام دُلار گونڈ قصوروار قرار

ایڈیشنل سیشن کورٹ نے گزشتہ جمعہ کو دونوں فریقین کی دلیل سننے کے بعد فیصلہ کے لیے 12 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی، آج رام دُلار کو قصوروار ٹھہرانے کے بعد جج نے سزا کے لیے 15 دسمبر کی تاریخ طے کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رام دُلار گونڈ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

رام دُلار گونڈ، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے سونبھدر ضلع واقع دُدّھی سے بی جے پی رکن اسمبلی رام دُلار گونڈ کو نابالغ سے عصمت دری کے ایک معاملے میں منگل کے روز ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے قصوروار ٹھہرا دیا ہے۔ اس کے بعد عدالتی حکم کو پیش نظر رکھتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں عدالت 15 دسمبر کو سزا سنائے گی۔

عصمت دری کا یہ معاملہ 9 سال پرانا ہے۔ میورپور تھانہ میں رام دُلار گونڈ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فریق استغاثہ کے مطابق 4 نومبر 2014 میں رام دُلار گونڈ نے ایک گاؤں کی نابالغ لڑکی کے ساتھ زنا کیا۔ لڑکی کے اہل خانہ کو جب اس کی جانکاری ہوئی تو متاثرہ کے بھائی نے میورپور کوتوالی میں تحریر دی۔ پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر عدالت میں عرضی پیش کر دی۔ طویل سماعت کے بعد گزشتہ جمعہ کو فریق استغاثہ کے وکیل ستیہ پرکاش تیواری اور وکاس شاکیہ نے دُدھی رکن اسمبلی رام دُلار گونڈ کے خلاف ثبوت پیش کیے۔ رکن اسمبلی کی طرف سے وکیل رام ورکش تیواری نے دلیلیں پیش کی تھیں۔


عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلے کے لیے 12 دسمبر کی تاریخ طے کی تھی۔ آج یعنی 12 دسمبر کو دوپہر بعد ایڈیشنل سیشن جج احسان اللہ خان نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے رکن اسمبلی رام دُلار گونڈ کو نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا قصوروار ٹھہرایا۔ ساتھ ہی مطلع کیا کہ اس معاملے میں 15 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی۔ عدالتی فیصلے کے فوراً بعد رکن اسمبلی کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔