بی جے پی ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے: نتیش کمار

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار دہلی کے سہ روزہ دورے کے بعد جمعرات کو پٹنہ واپس لوٹ گئے۔ نتیش کمار کے مطابق ان کا کا دہلی دورہ کامیاب رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے

نتیش کمار / آئی اے این ایس
نتیش کمار / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار دہلی کے سہ روزہ دورے کے بعد جمعرات کو پٹنہ واپس لوٹ گئے۔ نتیش کمار کے مطابق ان کا کا دہلی دورہ کامیاب رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا، ’’میں اپوزیشن لیڈروں کو متحد کرنے کے لیے کام کر رہا ہوں اور میری کوششیں جاری رہیں گی۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ اپوزیشن لیڈران جلد متحد ہو جائیں گے اور سبھی بی جے پی کے خلاف لڑائی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ دو سے تین ماہ میں وزیر اعظم کے امیدوار کا حتمی طور پر فیصلہ ہو جائے گا۔ فی الحال میں اپوزیشن جماعتوں کا وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ہوں۔‘‘


نتیش کمار نے کہا، ؔؔہم کام پر یقین رکھتے ہیں اور بہار میں ترقیاتی کام کر رہے ہیں۔ جب میں نے بہار کا چارج سنبھالا تھا تو بہار کی میں پیدائش کی شرح 4.3 تھی اور اب لڑکیوں کی تعلیم کی وجہ سے یہ 2.9 تک گر گئی ہے۔ ہم کام کرتے ہیں، پروپیگنڈہ نہیں۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’بی جے پی اب ایک بدلی ہوئی پارٹی ہے۔ یہ وہ بی جے پی نہیں ہے جو اٹل جی کے زمانے میں ہوا کرتی تھی۔ اب بی جے پی کی پالیسیاں اور اصول بدل چکے ہیں۔‘‘ پٹنہ واپس آنے کے بعد کمار نے لالو یادو کو دہلی میں اپوزیشن کے مختلف لیڈروں سے ملاقات کے نتائج سے آگاہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔