این آر سی اور شہریت قانون بنا کر بی جے پی اپنا ایجنڈا لاگو کر رہی ہے: پرشانت کشور

پرشانت کشور نے کہا ہے کہ انہوں نے شہریت قانون پر کوئی پارٹی مخالف کام نہیں کیا ہے، صرف اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور پارٹی کا جو اس پر موقف تھا، میں نے بس اسی کی روشنی میں اپنی رائے رکھی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پارٹی لائن سے ہٹ کر پرشانت کشور نے ایک بار پھر یہ کہا ہے کہ بی جے پی این آر سی اور شہریت قانون کے ذریعہ اپنے ایجنڈے کو لاگو کر رہی ہے۔جنتا دل یونائٹڈ کے نائب صدر پرشانت کشور نے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے اپنے انٹر ویو میں اس رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے تعلق سے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں شہریت بل کی حمایت کرنے سے ان کی شبیہ خراب ہوئی ہے یا اچھی ہوئی ہے اس کا کوئی سائنٹفک اعداد و شمار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نتیش کمار این آر سی پر یو ٹرن لیتے ہیں تو پھر اس وقت دیکھا جائے گا۔

پرشانت کشور نے کہا ہے کہ انہوں نے شہریت قانون پر کوئی بھی پارٹی مخالف کام نہیں کیا ہے بس اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور پارٹی کا جو اس پر موقف تھا بس اس کی روشنی میں انہوں نے اپنی رائے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے معاملہ پر اپنے رہنما نتیش کمار سے ان کا تبادلہ خیال ہوا ہے۔این آر سی پر اپنی رائے کا ا ظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں این آر سی پر جو پارٹی کی رائے ہے ا س میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور پارٹی کی رائے ہے کہ بہار میں این آر سی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔


پرشانت کشور نے یہ بھی کہا کہ اس سارے معاملہ پر اب کوئی بحث کی ضرورت نہیں ہے کہ میں نے شہریت قانون پر کہا ہے کیونکہ میرا کہا ہوا سب کچھ پبلک ڈومین میں ہے اور میں اپنے موقف پر قائم ہوں۔ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ شہریت قانون اور این آر سی کا کمبی نیشن ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کو ان سے کوئی ناراضگی نہیں ہے، ہاں یہ ضرور ہے کہ ہمای پارٹی بڑی پارٹی ہے اور انہیں اپنے اندر کچھ اور سدھار کرنے کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔