دنیا کی ایک تیزی سے ابھرتی معیشت کو بی جے پی نے تباہ کر دیا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی نے دنیا کی ایک تیزی سے ابھرتی معیشت کو برباد کر دیا ہے، انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’اعلیٰ شرح والا ٹیکس کوئی روزگار نہیں۔‘‘

راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

کئی خوردنی اشیاء کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لائے جانے کو لے کر پیر کے روز کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے دنیا کی ایک تیزی سے ابھرتی معیشت کو تباہ کر دیا۔ انھوں نے دہی، لسی، پنیر اور کئی دیگر اشیاء پر جی ایس ٹی لگائے جانے سے جڑا ایک چارٹ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’’اعلیٰ شرح والا ٹیکس، کوئی روزگار نہیں۔ یہ اعلیٰ پیمانہ کی مثال ہے کہ بی جے پی نے کیسے دنیا کی سب سے تیزی سے ابھرتی معیشتوں میں سے ایک کو تباہ کر دیا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ جی ایس ٹی کونسل کے فیصلے نافذ ہونے کے بعد پیر سے کئی خوردنی اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں۔ ان میں پہلے سے پیک اور لیبل والی خوردنی اشیاء جیسے آٹا، پنیر اور دہی شامل ہیں، جن پر پانچ فیصد جی ایس ٹی دینا ہوگا۔ علاوہ ازیں 5000 روپے سے زیادہ کرایہ والے اسپتال کے کمروں پر بھی جی ایس ٹی دینا ہوگا، اور 1000 روپے روزانہ سے کم کرایہ والے ہوٹل کے کمروں پر 12 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگانے کی بات کہی گئی ہے۔ ابھی اس پر کوئی ٹیکس نہیں لگتا ہے۔

یہ چیزیں مہنگی ہیں

’پرنٹنگ/ڈرائنگ انک‘، تیز چاقو، کاغذ کاٹنے والے چاقو اور ’پنسل شاپنرز‘، ایل ای ڈی لیمپ، ڈرائنگ اور مارکنگ مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بڑھا کر 18 فیصد کر دی گئی ہے۔ سولر واٹر ہیٹر پر اب 12 فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔ جبکہ پہلے 5 فیصد ٹیکس لگایا جاتا تھا۔ سڑکوں، پلوں، ریلوے، میٹرو، ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس اور شمشان گھاٹوں کے کام کے معاہدوں پر اب تک 12 فیصد کے مقابلے 18 فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔ تاہم، کھلے میں فروخت ہونے والی غیر برانڈڈ مصنوعات پر جی ایس ٹی کی چھوٹ جاری رہے گی۔

روزمرہ کی استعمال ہونے والی 10 چیزیں

دہی، لسی اور چھاچھ (5 فی صد)

پنیر (5 فی صد)

تمام قسم کے گڑ (5 فی صد)

کھانڈ (5 فی صد)

قدرتی شہد (5 فی صد)

مرمرے، چوڑا (5 فی صد)

چھینہ مرکی (5 فی صد)

چاول، گندم، رائی، جو (5 فی صد)

آٹا (5 فی صد)

ٹینڈر ناریل پانی (5 فی صد)


مہنگائی پر کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ

ملک کے عوام پر ایک اور مہنگائی کے بعد اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ رندیپ سرجے والا نے کہا کہ مودی حکومت میں چاہے ساون ہو یا پیر، ہر روز مہنگائی کا ایک نیا حملہ کرتی ہے۔ دوسری طرف، کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ ویشوگورو کا دعوی: 'سب چھنگا سی' حقیقت: سب مہنگا سی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔