بی جے پی نے سابق ڈپٹی سی ایم دنیش شرما کو راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے بنایا امیدوار

بی جے پی نے دنیش شرما کو یوپی سے راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ایوان بالا کی یہ نشست بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہردور دوبے کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے ڈاکٹر دنیش شرما کو اتر پردیش سے راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ایوان بالا کی یہ نشست بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہریدوار دوبے کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔ اس سیٹ پر 15 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی اور اسی دن ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

بی جے پی کے راجیہ سبھا ایم پی ہردوار دوبے کا 26 جون کو دہلی میں انتقال ہو گیا تھا۔ ہردور دوبے کی عمر 74 سال تھی اور وہ دہلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ آگرہ کے رہنے والے ہردور دوبے کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔


اس سے پہلے بھی بی جے پی نے صرف تنظیم میں کام کرنے والے عہدیداروں کو قانون ساز کونسل اور راجیہ سبھا میں بھیجا تھا۔ سال 2020 میں بی جے پی نے آٹھ لیڈروں کو راجیہ سبھا بھیجا۔ اس میں بی ایل ورما اور ہردور دوبے کے نام شامل تھے۔ راجیہ سبھا یا قانون ساز کونسل کے انتخابات میں بی جے پی کی کوشش زیادہ تر صرف ریاستی یا علاقائی ٹیم میں کام کرنے والے پارٹی عہدیداروں کو فروغ دینا ہے۔

قبل ازیں، جب بی جے پی نے راجیہ سبھا کے امیدواروں کا اعلان کیا تھا تو 2012 سے 2016 تک صدر رہے لکشمی کانت باجپئی کو بھی راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اتر پردیش بی جے پی مہیلا مورچہ کی ریاستی صدر رہیں درشنا سنگھ کو بھی بی جے پی نے راجیہ سبھا کا ٹکٹ دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔