بی جے پی-آر ایس آر ایس بزدل ہیں: کھڑگے

کھڑگے نے کہا کہ ملک میں خوف کا ماحول ہے اور یہ ماحول ان لوگوں نے پیدا کیا ہے جنہوں نے خوف کے مارے خود انگریزوں کے ساتھ کام کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوف کی وجہ سے ہی انہوں نے انگریزوں کا ساتھ دیا تھا اور اب ان کی حکومت پچھلے 10 سالوں سے اقتدار میں ہے وہ ملک کے لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔

مسٹر کھڑگے نے کہا کہ ملک میں خوف کا ماحول ہے اور یہ ماحول ان لوگوں نے پیدا کیا ہے جنہوں نے خوف کے مارے خود انگریزوں کے ساتھ کام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی-آر ایس ایس ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں، اس لئے ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے۔


مسٹر کھڑگے نے کہاکہ 'کانگریس پارٹی مودی، بی جے پی-آر ایس ایس سے نہیں ڈرتی۔ بی جے پی آر ایس ایس بزدل ہیں۔ یہ لوگ ڈر کے مارے انگریزوں کے ساتھ کام کرتے تھے، یہ لوگ ڈر کے مارے معافی نامہ لکھتے تھے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس پچھلے دس سالوں سے ملک کے لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں۔ اگر آر ایس ایس کی حکومت کو نہ روکا گیا تو ملک تباہی کی طرف جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔