رانچی میں برڈ فلو کی تصدیق، انتظامیہ کا الرٹ جاری، متاثرہ علاقہ میں مرغیوں کی خرید و فروخت پر پابندی

رانچی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کے ہوٹوار علاقہ میں واقع محکمہ مویشی پروری کے علاقائی پولٹری فارم کی مرغیوں کے نمونوں کو بھوپال کی سرکاری لیباریٹری میں جانچ سے معاملہ سامنے آیا

<div class="paragraphs"><p>برڈ فلو، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

برڈ فلو، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

رانچی: جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کے ہوٹوار علاقہ میں واقع محکمہ مویشی پروری کے علاقائی پولٹری فارم کی مرغیوں کے نمونوں کو بھوپال میں واقع سرکاری لیباریٹری میں جانچ سے معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔

جس علاقہ میں انفیکشن کی تصدیق کی گئی ہے، وہاں سے ایک کلومیٹر کے دائرے میں مرغیوں، انڈے اور ان سے متعلق دیگر مصنوعات کی خرید و فروخت اور ٹرانسپورٹنگ پر فوری اثر سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ رانچی کے ڈپٹی کمشنر راہل کمار سنہا نے ریپڈ ریسپانس ٹیم تشکیل دی ہے اور ہر ایک ٹیم میں ویٹرنری عہدیداروں اور ملازمین کی تقرری کی گئی ہے۔


تقرر شدہ عہدیداروں اور ملازمین کو ضلع مویشی پروری کے عہدیداروں اور معاون ڈائریکٹر، پولٹری، علاقائی پولٹری فارم، ہوٹوار رانچی سے تال میل قائم کرتے ہوئے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بتایا گیا کہ ایکشن پلان کے تحت آر آر ٹی کی جانب سے علاقائی پولٹری فارم ہوٹوار کے بقیہ بچے مرغوں کو قتل کرنے، سائنسی طریقہ سے تصفیہ اور اس کے بعد متاثرہ علاقہ کی سائنسی طریقہ سے مکمل تطہیر اور انفیکشن سے پاک کرنے کا کام کیا جانا ہے۔

ایکشن پلان کے تحت ایپی سینٹر سے ایک کلومیٹر کے دائرے میں مرغی پروری سے متعلق سروے کیا جائے گا، تاکہ انتظامی سطح پر مرغوں کے بارے میں فیصلہ لیا جا سکے۔

ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایپی سینٹر سے 10 کلومیٹر کے دائرے کا نقشہ تیار کر کے سرویلانس زون کے طور پر نشاندہی کرتے ہوئے اس علاوہ میں ایوین انفلواینزا کی گہرائی سے نگرانی کا کام کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔