بہار: روہتاس میں اندوہناک سڑک حادثہ، 7 افراد ہلاک، 5 زخمی

بہار میں ضلع روہتاس کے شیو ساگر تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح اسکارپیو اور کنٹینر کے ٹکرانے سے سات لوگوں کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار میں ضلع روہتاس کے شیو ساگر تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح اسکارپیو اور کنٹینر کے ٹکرانے سے سات لوگوں کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کیمور کے موہنیا تھانہ علاقہ کے تحت بامہور خاص کے باشندے سدیشور شرما اپنے اہل خانہ کے ساتھ اسکارپیو میں بودھ گیا سے واپس آرہے تھے۔ راستے میں ان کی اسکارپیو قومی شاہراہ-2 پر پکھناری گاؤں کے نزدیک سڑک پر کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ اسکارپیو میں سوار سات لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔


ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت بامہور خاص کے باشندے اروند کمار سنگھ (45)، پریملتا پریہ درشی (42)، آدتیہ وشوکرما (9)، ریا کماری (13)، تارا کماری (22)، چاندنی کماری (20) اور ضلع کیمور کے کڑیری تھانہ علاقے کے سابر گاؤں کے باشندے راجمونی دیو (60) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو سہسرام کے ​​صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔