بہار: کسان تحریک کے حق میں ’انسانی زنجیر‘ کے لئے تیاریاں، کانگریس نے لگائی پوری طاقت

بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی ) زیر قیادت مہا گٹھ بندھن کی اہم حلیف کانگریس نے کسان تحریک کی حمایت میں 30 جنوری کو انسانی زنجیر کی تیاری سے متعلق پوری طاقت جھونک دی ہے

بہار کانگریس / IANS
بہار کانگریس / IANS
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار میں راشٹریہ جنتادل ( آر جے ڈی ) زیر قیادت مہا گٹھ بندھن کی اہم حلیف کانگریس نے کسان تحریک کی حمایت میں 30 جنوری کو انسانی زنجیر کی تیاری سے متعلق پوری طاقت جھونک دی ہے۔

نوجوان کانگریس کے سابق صدر للن کمار نے جمعہ کو یہاں مہا گٹھ بندھن کی دیگر حلیف جماعتوں کے لیڈران کی موجودگی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ کل مجوزہ انسانی زنجیر تاریخی ہوگی اور مرکز کی نریندر مودی حکومت کو سبق سکھائے گی ۔ انسانی زنجیر میں کسان سمیت مزدور اور دیگر افرا کی تاریخی شرکت ہوگی۔


انہوں نے کہاکہ تینوں زرعی قوانین نہ صرف کسان مخالف ہیں بلکہ ملک مخالف بھی ہیں۔ للن کمار نے کہاکہ کسان تحریک نے جنگ آزادی کے دور کی یاد تازہ کر دی ہے ۔ ملک کے عوام کسان تحریک کے حق میں مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ملک میں دوسرا کمپنی راج کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی عوام کی یہ بیداری ہے اور اس میں صنعتی گھرانوں کو فروغ دینے والی مرکز کی مودی حکومت کو جانا ہوگا۔ کم ازکم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) کو قانونی درجہ دینے کے ساتھ ہی تینوں زرعی قوانین کو فورا رد کرنے کا انہوں نے مطالبہ کیا ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔