بہار: 16 اگست سے پہلی سے آٹھویں کلاس کے اسکول کھلیں گے

ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ چیتنیہ پرساد نے بتایا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن کی کمی کے پیش نظر 07 اگست 2021 سے نویں سے دسویں جماعت کے جبکہ 16 اگست سے پہلی سے آٹھویں کلاس تک کے اسکول کھولے جائیں گے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کے اثر کم ہونے کے بعد حکومت نے طلباء کی باقاعدہ تعلیم کے لیے 16 اگست سے پہلی سے آٹھویں کلاس تک اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ چیتنیہ پرساد نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ختم ہوئی ڈیزاسٹر مینجمنٹ گروپ کی میٹنگ کے بعد محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتیہ امرت اور پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری انوپم کمار کی موجودگی میں آں لائن منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن کی کمی کے پیش نظر 07 اگست 2021 سے نویں سے دسویں جماعت کے جبکہ 16 اگست سے پہلی سے آٹھویں کلاس تک کے اسکول کھولے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکول طلباء کی کل گنجائش کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ یا ایک روز فرق کے ساتھ کھولے جائیں گے۔

چیتنیہ پرساد نے بتایا کہ کستوربا ودیالیہ، کرپوری ہاسٹل بھی ان ضوابط کے ساتھ کھول دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول کھولنے سے پہلے محکمہ تعلیم تمام اسکولوں میں صاف صفائی اور سینیٹازیشن کے کام کو یقینی بنائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اسکولوں میں بچوں کو کووڈ دوستانہ رویے کے بارے میں معلومات دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔