بہار: سابق ضلع پارشد قتل معاملہ میں جنتا دل یو رکن اسمبلی سمیت تین پر ایف آئی آر

بگہا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن کمار گورکھ جادھو نے پیر کو یہاں بتایاکہ سابق ضلع پارشد دیا ورما کے قتل کے معاملے میں ان کی اہلیہ کمود ورما نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بگہا: بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے نورنگیا تھانہ علاقہ میں سابق ضلع پارشد دیا ورما کے قتل کے معاملے میں والمیکی نگر کے جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) رکن اسمبلی دھریندر پرتاپ سنگھ عرف رنکو سنگھ سمیت تین لوگوں پر ایف آئی درج کی گئی ہے۔ بگہا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن کمار گورکھ جادھو نے پیر کو یہاں بتایاکہ سابق ضلع پارشد دیا ورما کے قتل کے معاملے میں ان کی اہلیہ کمود ورما نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ درج ایف آئی آر میں کمود ورما نے الزام لگایا ہے کہ والمیکی نگر کے ٹھیکدار محمد شکیل اور ببلو جیسوال سمیت دیگر لوگوں کو لیکر رکن اسمبلی رنکو سنگھ اتوار کی شام بگہا۔ والمیکی نگر مین روڈ پر سرسیا چوک پر آپہنچے۔ اور وہاں موجود میرے شوہر سابق ضلع پارشد دیا ورما کا گولی مار کر قتل کر دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ بھاگنے کے دوران وہاں موجود لوگوں نے ان میں سے ایک ببلو جیسوال کو پکڑلیا ہے۔ واقعے کے سبھی نکات کی جانچ کی جارہی ہے اور نامزد ملزمین کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔ امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ ٹھیکیداری تنازعہ اور سیاسی رنجش کی وجہ سے سابق ضلع پارشد کا قتل ہوسکتاہے۔ واضح رہے کہ مغربی چمپارن ضلع کے نورنگیا تھانہ علاقہ میں اتوار کی شام مسلح جرائم پیشوں نے سابق ضلع پارشد کا گولی مار کرقتل کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔