بہار: جیل میں خطرناک قیدی کی سالگرہ کی پارٹی، جیل عملہ کے 4 اہلکار معطل

سیتامڑھی جیل میں بند خطرناک پنٹو تیواری کا قیدیوں کے ساتھ برتھ ڈے کا جشن منانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جیل پولس انسپکٹرجنرل (آئی جی) نے معاملے کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سیتامڑھی: بہار کے سیتامڑھی ضلع میں خطرناک پنٹو تیواری کے برتھ ڈے پارٹی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جیل عملہ کے چار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سیتامڑھی جیل میں بند خطرناک پنٹو تیواری کا قیدیوں کے ساتھ برتھ ڈے کا جشن منانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جیل پولس انسپکٹرجنرل (آئی جی) نے معاملے کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔ اس معاملے میں فوری طور سے جیل عملہ کے چار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔


وائرل ویڈیو میں خونخوار پنٹو تیواری جیل میں کیک، مٹھائی اور مٹن کی دعوت دے کر اپنے ساتھیوں کے ساتھی برتھ ڈے کا جشن منا رہا ہے۔ پولس اب اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے کہ جیل کے اندر کیک، میٹھائی، مٹن اور موبائل فون کیسے پہنچا۔

غور طلب ہے کہ پنٹو تیواری خونخوار جرائم پیشہ مکیش پاٹھک گروہ کا شارپ شوٹر ہے۔ اس پر دربھنگہ کے بہیڑی میں تعمیراتی کمپنی کے دو انجینئر کے قتل کا الزام ہے۔ پنٹو تیواری کو ایس ٹی ایف نے گیارہ اپریل 2016 کو پٹنہ کے کارگل چوک کے پاس سے گرفتار کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */