بہار بورڈ کے 10 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان، محمد رومان اشرف نے کیا ٹاپ

بہار بورڈ کے 10 ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے اور شیخ پورہ کے اسلامیہ ہائی اسکول کے محمد رومان اشرف نے ریاست میں ٹاپ کیا ہے۔ رومان اشرف نے 500 میں سے 489 نمبر حاصل کیے ہیں

<div class="paragraphs"><p>محمد رومان اشرف نے بہار بورڈ 10 کے نتائج میں ٹاپ کیا ہے / تصویر ٹوئٹر&nbsp;</p></div>

محمد رومان اشرف نے بہار بورڈ 10 کے نتائج میں ٹاپ کیا ہے / تصویر ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار بورڈ کے 10 ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے اور شیخ پورہ کے اسلامیہ ہائی اسکول کے محمد رومان اشرف نے ریاست میں ٹاپ کیا ہے۔ رومان اشرف نے 500 میں سے 489 نمبر حاصل کیے ہیں۔

بہار بورڈ کے 10ویں جماعت کے نتائج میں کل 81.04 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں اور کل 90 طلباء ان لوگوں میں شامل ہیں جو پہلے 10 مقامات پر آئے ہیں۔ دوسری پوزیشن نمرتا کماری (بھوج پور) اور انوپما گیانی (اورنگ آباد) نے حاصل کی ہے، جنہوں نے 486 نمبر حاصل کیے ہیں۔ تیسری پوزیشن پر بھی تین طلبا موجود ہیں، جن میں دو طالبات شامل ہیں۔ 484 نمبر حاصل کرنے والے یہ تین طلباء سنجو کماری، بھاونا کماری اور جے نندن کمار پنڈت ہیں، جو بالترتیب نالندہ، چمپارن اور لکھی سرائے سے تعلق رکھتے ہیں۔


چوتھی پوزیشن پر 6 طلباء ہیں، جن میں 4 طالبات شامل ہیں۔ 483 نمبروں کے ساتھ چوتھے مقام پر پہنچنے والے طلبا میں اسنیہا کماری (اورنگ آباد)، نیہا پروین (کھگڑیا)، شویتا کماری (جموئی)، امرتا کماری (گوپال گنج)، وویک کمار (سمستی پور) اور شوبھم کمار (جموئی) شامل ہیں۔

بہار بورڈ کے 10 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان، محمد رومان اشرف نے کیا ٹاپ

دسویں کے امتحان میں ریاست میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے 9 طلباء ہیں، جن میں سات لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔ ان سبھی نے 481 نمبر حاصل کیے ہیں اور ان کے نام ہیں، سروچی کماری (جموئی)، شالینی کماری (بھوج پور)، سدھانشو شیکھر (جموئی)، اہم کیشری (جموئی)، انموکت کمار یادو (بھوج پور)، سدھانشو کمار (بیگوسرائے)، سوکیش سمن (بیگوسرائے)، چندن کمار (سمستی پور) اور ابھیشیک کمار چودھری (دربھنگہ)۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔