بھارت جوڑو یاترا کا 11واں دن، 200 کلومیٹر مکمل کا سفر طے کرنے کے بعد آج ہریپاد سے شروع ہوا سفر

کنیا کماری سے شروع ہونے والی اس یاترا نے 10 دن میں 200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ آج راہل گاندھی سمیت تمام پد یاتریوں نے کیرالہ کے الاپوزا میں ہریپاد سے 11ویں دن کا سفر شروع کیا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

18 Sep 2022, 9:06 AM

بھارت جوڑو یاترا کا آج کا پروگرام

بھارت جوڑو یاترا کا آج کا سفر 6.30 بجے سے ہریپاد سے شروع ہوا۔ 13 کلومٹر چلنے کے بعد ہندوستان اور ریاست سے وابستہ پد یاتری آرام کے لئے اوٹاپنا کے سری کروٹو بھگوتی مندر میں ٹھہریں گے۔ اس کے بعد کوٹناڈ اور پڑوسی اضلاع کے کسانوں سے گفتگو کی جائے گی۔

18 Sep 2022, 8:25 AM

بھارت جوڑو یاترا کا 11واں دن، 200 کلومیٹر مکمل کا سفر طے کرنے کے بعد آج ہریپاد سے شروع ہوا سفر

الاپوزا: کانگریس پارٹی کی جانب سے ‘بھارت جوڑو یاترا‘ کے نام سے ہندوستان کو متحد کرنے کے لئے چلائی جا رہی مہم کا آج 11واں دن ہے۔ کنیا کماری سے شروع ہونے والی اس یاترا نے 10 دن میں 200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ آج اتوار (18 ستمبر 2022) کو راہل گاندھی سمیت تمام پد یاتریوں نے کیرالہ کے الاپوزا میں ہریپاد سے سفر شروع کیا۔ پد یاترا کو لے کر لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے اور اس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔