بھارت جوڑو یاترا LIVE: اب تک 150 کلومیٹر کی پدیاترا ہو چکی، آج شام لوگوں کی بھیڑ قابل دید تھی... جئے رام رمیش

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

14 Sep 2022, 8:49 PM

اب تک 150 کلومیٹر کی پدیاترا ہو چکی، آج شام لوگوں کی بھیڑ قابل دید تھی: جئے رام رمیش

بھارت جوڑو یاترا کے تحت آج کا سفر ختم ہو گیا ہے۔ سفر کے اختتام کے بعد کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے جانکاری دی کہ کل کا دن آرام کے لیے مختص ہے، اور اس کے اگلے دن پھر یاترا شروع ہوگی۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ’’بھارت جوڑو یاترا کا ساتواں دن ختم۔ اب تک 150 کلومیٹر مکمل ہو چکا ہے۔ آج دوپہر راہل گاندھی نے کولم ضلع کے چتھنور میں طلبا کے ساتھ بات چیت کی۔ شام کی پدیاترا میں زبردست بھیڑ دکھائی دی۔ کل سبھی کے لیے آرام کا دن ہے، اور پدیاترا کولم سے اگلے دن پھر سے شروع ہوگی۔‘‘

14 Sep 2022, 5:55 PM

’پہلے دن بھر میں 500 روپے کماتا تھا، اب 300‘، آٹو ڈرائیورس نے راہل گاندھی کو سنایا اپنا درد

بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ آج ان کی ملاقات کچھ ایسے آٹو ڈرائیورس سے ہوئی جو بڑھتی ہوئی مہنگائی میں اپنی آمدنی کم ہونے سے بہت پریشان ہیں۔ ان آٹو ڈرائیورس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ پہلے دن بھر میں وہ 500 روپے تک کمائی کر لیتے تھے، لیکن اب یہ کمائی 300 روپے ہو گئی ہے۔ آٹو ڈرائیور سے ہوئی ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’جو لوگ پہلے دن بھر میں 500 روپے کماتے تھے، وہ اب 300 روپے کما رہے ہیں، اس کمرتوڑ مہنگائی میں بچوں کی تعلیم اور گھر چلانا مشکل ہو رہا ہے۔ ان مشکل حالات میں میں اپنے آٹو ڈرائیور بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں اور مہنگائی کے خلاف آواز اٹھاتا رہوں گا۔‘‘

14 Sep 2022, 12:18 PM

چاٹھنور پہنچ کر ٹھہرا قافلہ، شام کو پھر شروع ہوگا سفر

بھارت جوڑو یاترا ترواننت پورم کے چاٹھنور پہنچ گئی ہے۔ وقفہ کے دوران راہل گاندھی اسکولی طلبا سے گفتگو کریں گے۔ اس کے بعد یاترا شام کو پھر آگے کا راستہ طے کرے گی۔


14 Sep 2022, 8:32 AM

راہل گاندھی کی سیواگری کے مٹھ میں حاضری

آج راہل گاندھی سیوگری مٹھ میں پہنچے اور انقلابی سماجی مصلح سری نارائن گرو کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے لاکھوں لوگوں کو بااختیار بنایا اور جن سے گاندھی جی اور بھیم راؤ امبیڈکر نے بھی تحریک حاصل کی تھی۔

14 Sep 2022, 8:41 AM

ساتویں دن کی یاترا کا شیڈیول

کیرالہ میں ساتویں دن کی یاترا شروع کرنے سے قبل صبح 6.30 بجے راہل گاندھی سیو گری مٹھ میں پہنچے اور سوامیوں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ سمادھی پر حاضری دینے کے لئے پہنچے۔ ترواننت پورم کے ناوائیکولم جنکشن میں پرچم کشائی کے بعد صبح 7 بجے سے یاترا شروع ہوئی۔ یہ یاترا صبح 11 بجے تک کولم کے چاٹھنور میں واقع ایمپائر کنونشن سینٹر تک پہنچ کر ٹھہر جائے گی۔

کولم ضلع میں راہل گاندھی دوپہر 2 بجے اسکولی طلبا سے گفتگو کریں گے۔ وقفہ کے بعد شام 4.30 بجے تھرومکو جنکشن، کولم سے دوبارہ شروع ہوگی۔ شام سات بجے تک یہ یاترا پلی مکو جنکشن تک پہنچے گی اور اس طرح ساتویں دن کی یاترا کا اختتام ہوگا۔ اس کے بعد مداندا، کولم میں ایک کارنر میٹنگ منعقد کی جائے گی اور یونس کالج آف انجینئرنگ، پلی مکو کولم میں شب گزاری کی جائے گی۔


14 Sep 2022, 8:31 AM

بھارت جوڑو یاترا آٹھویں روز میں داخل: براہ راست اسٹریمنگ

14 Sep 2022, 8:30 AM

کیرالہ کے ناوائیکولم سے آٹھویں دن کا سفر شروع

کیرالہ میں ترواننت پورم کے ناوائیکولم سے آٹھیوں دن کی یاترا کا آغاز ہوا۔ اس یاترا میں بڑی تعداد میں عام لوگ شامل ہو رہے ہیں اور جوش و خروش بدستور جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔