بنگال انتخابات: کوچ بہار میں فائرنگ اور اموات کے لئے امت شاہ ذمہ دار، ممتا بنرجی

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں ہونے والے تشدد کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مرکزی فورسیز کی فائرنگ اور چار افراد کی موت کے لئے امت شاہ ذمہ دار ہیں

وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بنرجی / آئی اے این ایس
وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بنرجی / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولکاتا: وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کوچ بہار ضلع کے سیٹل کوچی میں ہونے والے تشدد کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو مورد الزام ٹھہراتے کہا کہ مرکزی فورسیز کی فائرنگ اور چار افراد کی موت کے لئے امت شاہ ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ آج کے واقعے کے لئے پوری طرح سے ذمہ دار ہیں اور انہوں نے ہی اس کے لئے سازش رچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی فورسیز پر تنقید نہیں کر رہیں کیونکہ وہ امت شاہ کے اشارے پر کام کرتی ہیں۔ امت شاہ کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ کل کوچ بہار کا دورہ کریں گی۔ نیز، ترنمول کانگریس ریاست بھر میں اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرے گی۔


خیال رہے کہ کوچ بہار میں سیتل کوچی میں بوتھ کے باہر فائرنگ میں چار افراد کی موت ہو گئی۔ چوتھے مرحلے میں 44 حلقوں میں پولنگ ہوئی۔ فائرنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے سیتل کوچی کے بوتھ پر پولنگ روک دی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی جانتی ہے کہ وہ جیت نہیں پائے گی اس لئے تشدد کا سہارا لے رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔