کورونا بحران: بنگال بی جے پی صدر کا مضحکہ خیز بیان، کہا ’گدھے نہیں سمجھیں گے گئو موتر کی اہمیت‘

مغربی بنگال کے بی جے پی ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کورونا کے علاج میں گئو موتر کی افادیت پر ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ گئو موتر پینے سے جسم میں وائرس سے لڑنے کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔

تصﷺیر سوشل میڈیا
تصﷺیر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ پوری دنیا اس وبا سے بچنے کے لیے دوا اور ویکسین بنانے میں دن رات مصروف ہے۔ لیکن ابھی تک کسی ملک کو پوری طرح سے کامیابی نہیں ملی ہے۔ اس درمیان مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کورونا کے علاج کو لے کر ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گئو موتر پینے سے جسم میں وائرس سے لڑنے کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔

دلیپ گھوش کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے جس میں دلیپ گھوش ایک میٹنگ کے دوران لوگوں کو گھریلو چیزوں کی اہمیت بتا رہے ہیں۔ وہ لوگوں سے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ گئو موتر پینے سے لوگ صحت مند رہتے ہیں۔ ویڈیو میں دلیپ گھوش آگے کہتے ہیں کہ اگر میں آپ سے گائے کی بات کروں تو بہت سے لوگ اس سے جھجک محسوس کریں گے۔ گدھے کبھی ایک گائے کی اہمیت و افادیت نہیں سمجھیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صحت مند رہنے کے لیے گئو موتر پینا چاہیے۔ جو شراب پیتے ہیں وہ کیسے ایک گائے کی اہمیت کو سمجھیں گے۔


غور طلب ہے کہ اس سے قبل شمالی کولکاتا کے جوراساکھو علاقے کے مقامی پارٹی کارکن نارائن چٹرجی نے ایک گئوشالہ میں گئو پوجا پروگرام کا انعقاد کیا تھا اور گئو موتر تقسیم کیا تھا۔ اس نے دوسروں کو گئو موتر دیتے ہوئے اس کی خوبیوں کا تذکرہ کیا تھا۔ اس پروگرام میں گئو موتر کے استعمال کے بعد ایک سویم سیوک خود بیمار پڑ گیا تھا۔ پولس نے متاثرہ کی شکایت کے بعد بی جے پی کارکن کو اگلے دن گرفتار کر لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔