بریل وانیح سنگی میزورم کی سب سے کم عمر خاتون ایم ایل اے

بریل وانیح سنگی انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں اور ان کےفالواورز کی تعداد بہت ہے اور اب وہ میزرم کی سب سے کم عمر کی رکن اسمبلی بن گئی ہیں ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بریل وانیح سنگی میزورم اسمبلی کے لیے منتخب ہونے والی سب سے کم عمر خاتون ایم ایل اے بن گئی ہیں ۔ زورم پیپلز موومنٹ(زیڈ پی ایم) کے 32 سالہ ایم ایل اے، ایزول ساؤتھ-III حلقہ سے، 1,414 ووٹوں سے انتخابات جیتیں۔

محترمہ بریل وانیح سنگی نے شیلانگ کی نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی سے آرٹس میں ماسٹرز کیا ہے۔اس سے قبل ایک ریڈیو جاکی اور ٹیلی ویژن پریزینٹر اور  وہ انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں ،  ان کے 252ہزارسے زیادہ فالوورز ہیں۔


زیڈ پی ایم کے نومنتخب ایم ایل اے بریل وانیح سنگی صنفی مساوات اور اس مقصد کے لیے اپنی حمایت کے بارے میں آواز اٹھاتی رہی  ہیں۔منگل کے روز، محترمہ وانیح  سنگی نے نظام حکومت میں زیادہ خواتین کی شمولیت کے لیے ایک زبردست دلیل دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک عورت کے لیے اپنی پسند کی کوئی بھی چیز اٹھانے اور اس کے حصول اور اس کے جذبے کی پیروی کرنے میں صنف کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

انہوں نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے  کہا کہ ’’میں وہاں کی تمام خواتین کو صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ہماری جنس ہمیں کسی بھی چیز سے نہیں روکتی جو ہم پسند کرتے ہیں اور اس کا پیچھا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ہمیں کوئی ایسی چیز اٹھانے سے نہیں روکتی جس کے بارے میں ہم پرجوش ہوں۔ میرا پیغام ان کے لیے اس سے قطع نظر کہ وہ کس کمیونٹی یا سماجی طبقے سے تعلق رکھتی ہیں، اگر وہ کچھ لینا چاہتی ہیں تو انہیں صرف اس کے لئے جانا چاہئے۔‘‘


اس بار میزورم اسمبلی انتخابات میں صرف تین خواتین امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔میدان میں 174 امیدواروں میں سے صرف 16 خواتین تھیں۔ ان میں سے، دو نے دو دو حلقوں میں مقابلہ کیا، جس سے یہ 18 سیٹیں بن گئیں جن میں خواتین امیدوار اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہیں۔میزورم اسمبلی کے 40 ارکان ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔