بارہمولہ تصادم : مقامی لشکر ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ وگولہ بارود ضبط: پولیس

موصوف ترجمان نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ لشکر طیبہ سے وابستہ تھا اور وہ مئی 2022 سے علاقے میں سر گرم تھا۔ تصادم کی جگہ ایک اے کے رائفل، دو میگزین اور 30 گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔

سیکورٹی فورس، تصویر آئی اے این ایس
سیکورٹی فورس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے بنر گاوں میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں لشکر طیبہ کا ایک مقامی ملی ٹنٹ مارا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شمالی ضلع بارہمولہ کے بنر علاقے میں ملی ٹنٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ہفتے کی شام اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے اُنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ اُن کے مطابق رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ کے بعد سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ ملی ٹنٹ کی لاش برآمد کی جس کی بعد میں شناخت ارشاد حمد بٹ ساکن پٹن کے بطور ہوئی ہے۔


موصوف ترجمان نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ لشکر طیبہ سے وابستہ تھا اور وہ مئی 2022 سے علاقے میں سر گرم تھا۔ تصادم کی جگہ ایک اے کے رائفل، دو میگزین اور 30 گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مہلوک ملی ٹینٹ سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اُنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھا جبکہ اُس کے خلاف کئی مقدمات بھی درج ہیں۔

دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولسی اور دیگرسلامتی ادارے لوگوں کے جان ومال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */