مدھیہ پردیش: بجرنگ دل کارکنان کھلے عام لے رہے ہیں ہتھیار چلانے کی تربیت

بجرنگ دل کے ضلع کنوینر دیوی سنگھ سوندھیا کے مطابق اس سالانہ تربیتی کیمپ کا مقصد ملک دشمن عناصر اور ’لو جہاد‘ کرنے والوں کو سبق سکھانا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش میں بجرنگ دل کی طرف سے کارکنان کو ہندؤوں کی حفاظت کے نام پر ہتھیار چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ راج گڑھ میں منعقدہ اس کیمپ میں کارکنان کو ہتھیار چلانے کے ساتھ ساتھ لاٹھی چلانے کی بھی تربیت دی جا رہی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بجرنگ دل کے ضلع کنوینر دیوی سنگھ سوندھیا نے کہا کہ یہ ایک مستقل منعقد ہونے والا کیمپ ہے اور اسے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ سوندھیا نے کہا کہ تربیتی کیمپ کا مقصد ملک دشمن عناصر اور لو جہاد کرنے والوں سے نمٹنا ہے۔

یہ پہلا معاملہ نہیں ہے جب بجرنگ دل کے کارکنان کو ہندؤوں کی حفاظت کے نام پر کھلے عام ہتھیار چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ 2016 میں بجرنگ دل کی طرف سے ایودھیا میں ایک ٹرینگ کیمپ لگایا گیا تھا جس میں کارکنان نے رائفل، تلوار اور لاٹھی چلانے کی تربیت لی تھی۔

ملک میں اکثر بجرنگ دل کے کارکنان ہندو تہذیب بچانے کے نام پر مارپیٹ کرتے دیکھے جاتے ہیں ہر سال ویلینٹائنس ڈے کے موقع پر یہ جوڑوں کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کرتے ہیں۔ اس کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے ان پر کوئی سخت کارروائی نہیں کی جاتی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔