بہرائچ: سڑک حادثے میں بھائی اور بہن کی موت

اترپردیش میں بہرائچ ضلع کے موتی پور علاقے میں جمعرات کے روز پرائیویٹ بس کی ٹکر سے بائک سوار بھائی بہن کی موت ہو گئی

سڑک حادثہ / یو این آئی
سڑک حادثہ / یو این آئی
user

یو این آئی

بہرائچ: اترپردیش میں بہرائچ ضلع کے موتی پور علاقے میں جمعرات کے روز پرائیویٹ بس کی ٹکر سےبائک سوار بھائی بہن کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائو نے بتایا کہ روپئی تھانہ کے تحت اونچوا بالا پور گاؤں کے گیان ساگر (30) اپنی بہن گڑیاں (38) کے ساتھ رشتے دار وں کے یہاں گیا تھا۔ جمعرات کی دوپہر بعد بائیک سوار بھائی بہن موتی پور تھانہ علاقے کے مٹیہا موڑ کے نزدیک پہنچے ہی تھے کہ نان پارا۔ لکھیم پور شاہراہ پر مٹیہا موڑ ایک پر ایک پرائیویٹ بس سے اس کی ٹکر ہوگئی۔

حادثے میں زخمی بھائی بہن کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر موتی پور پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */