’بابا کا ڈھابا‘ والے کانتا پرساد نے کی خودکشی کی کوشش، اسپتال میں داخل، حالت نازک

دہلی پولس کے مطابق کانتا پرساد نے نیند کی گولیاں کھائی ہوئی تھیں۔ ان کو صفدر جنگ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کانتا پرساد نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سوشل میڈیا کی وجہ سے اپنے ڈھابے کو لے کر پورے ملک میں مشہور ہوئے ’بابا کا ڈھابا‘ والے کانتا پرساد کو دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں نازک حالت میں داخل کرایا گیا ہے۔ دہلی پولس کے مطابق کانتا پرساد نے نیند کی گولیاں کھائی ہوئی تھیں۔ کانتا پرساد کو صفدر جنگ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق کانتا پرساد نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کانتا پرساد نے ہفتہ کی دیر شب خودکشی کی کوشش کی۔ انھوں نے نیند کی گولیاں کھائیں جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق کانتا پرساد کو فوراً دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولس اس معاملے کی خودکشی کی کوشش کے نظریے سے جانچ کر رہی ہے۔


کانتا پرساد سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو کے ذریعہ ملک بھر میں مشہور ہو گئے تھے۔ ان کی مدد کے لیے کئی لوگوں نے مدد کا ہاتھ بڑھایا تھا، جس کے بعد ان کی معاشی حالت کافی بہتر ہو گئی تھی۔ کانتا پرساد نے نیا ریسٹورینٹ بھی کھول لیا تھا، لیکن وہ تقریباً چار مہینے پہلے بند ہو گیا۔ اس وجہ سے وہ پھر سے اپنے ڈھابا پر کھانا بیچنے لگے۔ بابا کے پھر سے پرانی جگہ لوٹنے پر یوٹیوبر گورو واسن نے کہا ’’عمل سے اوپر اس دنیا میں کچھ نہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔