ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کے والد عزیز الدین کا حیدرآباد میں انتقال

انڈیا کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے 91ویں سالانہ اجلاس میں شریک ہوئے اظہر الدین خبر سنتے ہی گھر واپس آ گئے۔ آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر محمد اظہر الدین کے والد محمد عزیز الدین کا منگل کی رات انتقال ہوگیا، ان کی عمر 93 برس تھی۔ لواحقین نے یہاں بتایا کہ عزیز الدین کا انتقال عمر سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

انڈیا کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے 91ویں سالانہ اجلاس میں شریک ہوئے اظہر الدین خبر سنتے ہی گھر واپس آ گئے۔ آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر اے ریونت ریڈی نے سوگوار کنبہ کے تیئں تعزیت کا اظہار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔