طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں اڑھائی فیصد سے زائد اضافہ

طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں آج اڑھائی فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ہوائی سفر کے مزید مہنگا ہونے کے امکانات ہیں

طیارہ ایندھن کے دام / Getty Images
طیارہ ایندھن کے دام / Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی: طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں آج اڑھائی فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ہوائی سفر کے مزید مہنگا ہونے کے امکانات ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں طیارہ ایندھن کی قیمت 65908.28 روپے فی کلو لیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ 64118.41 روپے فی کلو لیٹر پر تھی ۔ اس طرح یہاں طیارہ ایندھن 1719.87 روپے یعنی 2.68 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔


اس سے قبل یکم جون کو طیارہ ایندھن کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد کی کمی کی گئی تھی، جبکہ 16 مئی کو اس میں پانچ فیصد اوریکم مئی کو تقریبا سات فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔

ممبئی میں طیارہ ایندھن کی قیمت 1797.289 (2.89 فیصد) بڑھ 64068.65 روپے، کولکاتا میں 1734.37 (2.54 فیصد) بڑھ 70005.86 روپے اور چنئی میں 1804.19 (2.75 فیصد) بڑھ کر 67519.93 روپے فی کلولیڑ پر پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔