ہوائی جہاز کا ایندھن پانچ فیصد مہنگا، اس مہینے میں دوسری مرتبہ اضافہ

اس ماہ دوسری مرتبہ ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یکم مئی کو یہ سات فیصد کے قریب مہنگا ہوا تھا

طیارہ ایندھن کے دام / Getty Images
طیارہ ایندھن کے دام / Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت میں آج سے پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، جس سے قومی دارالحکومت میں اس کی قیمت 65 ہزار روپے فی کلو لیٹر کے قریب پہنچ گئی۔ اس ماہ دوسری مرتبہ ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یکم مئی کو یہ سات فیصد کے قریب مہنگا ہوا تھا۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں 16 مئی کے بعد سے ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت 3080.25 روپے یعنی 4.99 فیصد اضافے سے 64770.53 روپے فی کلو لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ دو بار میں اس کی قیمت میں 6965.25 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح ممبئی میں ہوائی جہاز کا ایندھن 3094.12 روپے یعنی 5.17 فیصد مہنگا ہوا ہے اور اتوار سے اس کی قیمت 62917.02 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔


کولکتہ میں ، یہ 2650.12 روپے یعنی چار فیصد اور چنئی میں یہ 3،279.05 روپے یعنی 5.20 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔ کولکتہ میں اب اس کی قیمت 68895.86 روپے اور چنئی میں 66374.41 روپے فی کلو لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں کا ہر پندرہ دن میں جائزہ لیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔