پونچھ کے بھمبر گلی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک جنگجو ہلاک: فوج

فوج نے پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے بھمبر گلی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جموں: فوج نے پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے بھمبر گلی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جموں میں قائم دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’درمیانی رات کو فوج کی ایک گشتی پارٹی نے بھمبر گلی سیکٹر میں نامعلوم افراد کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو ہمارے فوجیوں نے روکا۔ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا‘۔ دفاعی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ’مہلوک دہشت گرد کی لاش کو تحویل میں لے کر اُس کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے‘۔ مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔