جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ملی ٹینٹوں کا حملہ، 7 جوان زخمی

اس حملہ میں فوج کے 7 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی جوانوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات کی شب ملی ٹینٹوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کر کے سیکورٹی فورسز کو اپنا نشانہ بنایا۔ اس حملہ میں فوج کے 7 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی جوانوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایک پولس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لسیپورہ روڈ پر آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ دریں اثنا ملی ٹینٹ تنظیم جیش محمد نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ملی ٹینٹوں نے پہلے آئی ای ڈی دھماکہ کیا اور پھر فوج کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی۔ فوجی کانوائی پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ لسوپورہ سے پلوامہ کی جانب جا رہے تھے۔ جیسے ہی گاڑی ایک پل سے گزری تبھی آئی ای ڈی دھماکہ ہوا اور اس کے بعد ملی ٹینوں نے فائرنگ کو انجام دیا۔

ادھر حملہ کے فوراً بعد فوج نے علاقہ کا محاصرہ کر لیا۔ ملی ٹینوں کے خلاف کارروائی کے لئے فوج کی اضافی نفری بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئی۔ ملی ٹینوں کے حملہ میں زخمی جوان فوج کی 55 آر آر یونٹ سے وابستہ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Oct 2018, 7:12 AM