بنگلہ دیش میں کشتی میں آگ لگنے سے 32 افراد کی موت، 100 سے زائد جھلسے

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 200 کلومیٹر دورضلع جھالو کاٹی میں دریائے سوگندھا میں جمعہ کی اعلیٰ الصبح ایک کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 30 افراد کی موت ہو گئی اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 200 کلومیٹر دورضلع جھالو کاٹی میں دریائے سوگندھا میں جمعہ کی اعلیٰ الصبح ایک کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 30 افراد کی موت ہو گئی اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

ڈھاکہ سے ضلع برگونا کو جانے والی کشتی میں 700 سے زائد مسافر سوار تھے ۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس حکام نے بتایا کہ جھالوکاٹی میں صدرسب ضلع کے حدود میں میں واقع گاب خان -دھنشیری علاقے میں بہنے والے دریائے سوگندھا میں یہ حادثہ پیش آیا۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔


جھالوکاٹی صدر پولیس اسٹیشن کے انچارج خلیل الرحمان نے صبح 10 بجے کے قریب بتایا کہ فائر بریگیڈ کے عملے اور مقامی پولیس نے اب تک 30 افراد کی لاشیں نکالی ہیں ۔ تلاشی مہم تاحال جاری ہے۔

جھالوکاٹی کے ڈپٹی کمشنر محمد جوہر علی نے تقریباََ 9:45 بجے اخبار نیو ایج کو بتایا کہ جھلسنے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہوگی۔ اس کشتی میں تقریباً 700 سے 800 مسافر سوار تھے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔