آسام: این آر سی میں نام نہ ہونے کی افواہ سن کر خاتون نے کی خودکشی

تیج پور کے ڈولہ باری میں رہنے والی سائرہ بیگم نامی خاتون نے آج صبح کنویں میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ خاتون کے شوہر شمشیر علی نے بتایا کہ وہ این آر سی کی آخری فہرست کے تعلق سے تناؤ میں تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

تیج پور: آسام میں سونت پور ضلع کے تیج پور میں ایک خاتون نے قومی شہری رجسٹر (این آرسی) کی آخری فہرست میں اپنے کنبہ کے اراکین کے نام شامل نہیں ہونے کی افواہ سننے کے بعد سنیچر کو مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔

این آر سی کی آخری فہرست سنیچر کو جاری کی گئی۔ تیج پور کے ڈولہ باری میں رہنے والی سائرہ بیگم نامی خاتون نے آج صبح ایک کنویں میں کود کر مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔ خاتون کے شوہر شمشیر علی نے بتایا کہ وہ این آر سی کی آخری فہرست کے تعلق سے کل سے تناؤ میں تھی۔


خاتون کے شوہر اور اس کے دونوں بیٹوں کے نام 30جولائی، 2018 کو شائع ہونے والی این آر سی کی فہرست میں نہیں تھے جبکہ اس کا خود کا نام اس میں شامل تھا۔ علی نے دعوی کیا کہ اسے ڈر تھا کہ ایک بار پھر ہمارا نام فہرست میں شامل نہیں ہوگا اور ا س کا تناؤ وہ جھیل نہیں سکی اور خودکشی کرلی۔

علی نے بتایا کہ اس کا اور اس کے دونوں بیٹوں کا نام این آرسی کی آخری فہرست میں شامل ہے لیکن اس کا پتہ لگانے سے پہلے ہی اس کی بیوی نے خودکشی کرلی۔ پولس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ آج جاری ہوئی این آر سی کی آخری فہرست میں 3.11 کروڑ لوگوں کے نام شامل ہیں اور 19لاکھ لوگوں کو جگہ نہیں ملی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Aug 2019, 4:10 PM
/* */