حملہ کرنے والے پولس اہلکار نے آخری مرتبہ بیٹی سے بات کی تھی

گوپال نے صبح ویڈیو کال پر بیٹی سے بات کی تھی اور یہ ان کی آخری کال تھی۔ انہیں کچھ دماغی مسئلہ تھا جس کے لیے وہ گزشتہ 7-8 سال سے زیر علاج تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اڈیشہ کے وزیر صحت نبا داس پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ محکمہ پولیس کے اے ایس آئی گوپال داس نے ان پر پانچ راؤنڈ فائر کئے۔ گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوئے  اور بہت زیادہ خون بہہ کر گاڑی کی سیٹ پر جم گیا۔ فوراً وزیر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس واقعہ کے بعد ملزم اے ایس آئی گوپال داس کی بیوی کا بیان سامنے آیا ہے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق اے ایس آئی کی بیوی نے بتایا کہ  اس واقع سے پہلے صبح کو  ان کے شوہر نے اپنی  بیٹی سے ویڈیو کال پر بات کی تھی۔


اے ایس آئی گوپال داس کی اہلیہ جینتی داس کا کہنا ہے کہ "مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہوا ہے۔ مجھے اس واقعہ کا علم خبروں سے ہوا۔ میں نے صبح سے گوپال سے بات بھی نہیں کی۔ وہ آخری بار پانچ ماہ قبل گھر آئے تھے۔"

جینتی داس نے یہ بھی کہا کہ گوپال نے صبح ویڈیو کال پر بیٹی سے بات کی تھی اور یہ اس کی آخری کال تھی۔ انہیں کچھ دماغی مسئلہ تھا جس کے لیے وہ گزشتہ 7-8 سال سے زیر علاج تھے۔ وہ دوا لینے کے بعد نارمل سلوک کرتے تھے۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر نبا داس ایک پروگرام میں شرکت کرنے جا رہے تھے۔ جب وزیر راستے میں اپنی گاڑی سے باہر نکلے تو اے ایس آئی نے اپنے ریوالور سے ان پر گولی چلا دی۔ یہ پورا واقعہ جھارسوگوڑا ضلع کے برجراج نگر کے قریب پیش آیا۔ ملزم پولیس اہلکار گوپال داس گاندھی چوک پولیس چوکی میں تعینات تھا۔ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد بی جے ڈی کارکنوں میں کافی ناراضگی ہے۔

خبروں کے مطابق اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ اس میں نبا داس کے سینے سے خون بہہ رہا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب وزیر گاندھی چوک پر اپنی گاڑی سے باہر نکلے تو کانسٹیبل نے چار سے پانچ راؤنڈ فائر کئے۔ ملزم اے ایس آئی کو اہل علاقہ نے پکڑ لیا۔ بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا۔


ساتھ ہی وزیر صحت کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسے ماہرین کی میڈیکل ٹیم اور لائف سپورٹ سسٹم کے ساتھ جھارسوگوڈا سے بھوبنیشور لایا گیا ہے۔ وہ اس وقت اپولو ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک وزیر نبا داس کی صحت کا حال جاننے کے لیے بھوبنیشور کے اپولو اسپتال پہنچے۔

یہاں انہوں نے ڈاکٹروں سے بات چیت کی اور وزیر کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے اپولو اسپتال میں نبا داس کے بیٹے سے بھی ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعلیٰ نے سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */